غیرملکیوں کیلئے امریکہ سے زیادہ سعودی عرب پُرکشش : سروے

   

ریاض: سعودی عرب کو غیرملکیوں کے رہنے کیلئے بہترین جگہوں میں سے ایک کے طور پر ووٹ دیا گیا ہے جبکہ ایک سروے رپورٹ میں کی درجہ بندی میں امریکہ پیچھے ہے۔عرب نیوز کے مطابق ایکسپیٹ انسائیڈر 2023 کے سروے رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اس فہرست میں 28 ویں نمبر پر ہے جبکہ امریکہ 30 ویں، فرانس 33 ویں اور جرمنی 49 ویں نمبر پر ہیں۔یہ درجہ بندی دنیا کی سب سے بڑی ایکسپیٹ کمیونٹی انٹر نیشنز کی جانب سے ایک مستحکم رپورٹ سے حاصل کی گئی ہے۔ یہ رپورٹ دنیا کو ایک منفرد تناظر سے فراہم کی جاتی ہے۔دنیا میں رہنے کیلئے بہترین مقام کے حوالے سے رپورٹ میں میکسیکو تارکین وطن کیلئے عالمی سطح پر سب سے آگے ہے جبکہ سپین اور پانامہ نے دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔