غیرملکیوں کی اجتماعی رہائش خالی کرنے کیلئے مہلت

   

ریاض ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الرس کی بلدیہ نے آبادی میں موجود غیر ملکی کارکنان کیلئے قائم خلاف قانون رہائش کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الرس بلدیہ نے تمام نجی اداروں اور رہائشی عمارتوں کے مالکان نیز سعودی کفیلوں کو حکم دیا ہیکہ وہ پانچ دن کے اندر غیرملکی کارکنان کیلئے ایسی رہائش کا بندوبست کریں جو حفظان صحت کے ضوابط کے مطابق ہوں اور جہاں غیر ملکی کارکنان کے لیے مطلوبہ سہولتیں فراہم ہوں۔ موجودہ رہائش 5 دن کے اندر تارکین سے خالی کرالی جائیں۔الرس بلدیہ کے مطابق اگر مہلت کے دوران موجودہ رہائش خالی نہ کرائی گئیں تو ایسی صورت میں پانی اور بجلی کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا۔اس کی تمام ذمہ داری نجی اداروں اور تارکین کے کفیلوں کی ہوگی بلدیہ اس کے لیے ذمہ دار نہیں ہوگی۔