غیر قانونی اسلحہ فیکٹر ی پر چھاپہ

   

فیروزآباد: اترپردیش کے ضلع فیروزآباد کے تھانہ اترپولیس نے اتوار کیلاش نگر میں چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ایک غیر قانونی اسلحہ بنانے کی فیکٹر اور یہاں کثیر مقدار میں آلات برآمد کئے ہیں۔ایس پی شہر سرویش کمار مشرا نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ اترپردیش کے انچارج انسپکٹر ویبھو کمار سنگھ کو مخبر کے ذریعہ علاقے کے کیلاش نگر میں اسلحہ بنانے کی غیر قانونی فیکٹری چلانے کی جانکاری ملی تھی۔ پولیس ٹیم کے ذریعہ فورا کاروائی کرتے ہوئے موقع پر چھاپہ ماری کی گئی جہاں سے ایک شاطر مجرم راہل اوجھا کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ فیکٹر مالک راہل کے خلاف قانونی کاروائی کی جارہی ہے ۔ راہل نے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ہتھیاروں کی طلب کے سلسلے میں اس کے ذریعہ اضافی قیمتوں میں فروخت کرنے کے لئے ہتھیار تیار کئے جارہے تھے ۔راہل شاطر قسم کا مجرم ہے ۔اور اس سے قبل بھی وہ جیل جاچکا ہے ۔