غیر قانونی اسلحہ کی تجارت پر دو رکنی ٹولی گرفتار،دیسی ساختہ ہتھیار ضبط ، رچہ کنڈہ اسپیشل آپریشن ٹیم کی کارروائی

   

حیدرآباد ۔ /18 جنوری (سیاست نیوز) رچہ کونڈہ پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے غیرقانونی طور پر اسلحہ کے کاروبار میں ملوث دو رکنی بین ریاستی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے ہتھیار برآمد کرلئے ۔ کمشنر پولیس رچہ کونڈہ مہیش مرلی دھر بھاگوت نے کہا کہ 31 سالہ ڈی ویریش کولی ، 29 سالہ شام سندر بھومیا جن کا تعلق تھانے مہاراشٹرا سے ہے ۔ ایک اور ساتھی جمشید عرف حسن متوطن اعظم گڑھ اترپردیش غیرقانونی طور پر اسلحہ فروخت کرنے کے کاروبار میں ہے ۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ ویریش کوہلی اور شام سندر نے اسلحہ فروخت کرنے کی غرض سے ایل بی نگر علاقہ میں واقع سری سائی لاج میں ایک کمرہ حاصل کیا اور دو دیسی ساختہ پستول فروخت کرنے کیلئے خواہشمند گاہکوں کے انتظار میں تھے ۔ ایس او ٹی نے انہیں گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے دو دیسی ساختہ ہتھیار برآمد کرلئے اور اس ریاکٹ میں ملوث دیگر ملزمین کی تلاش جاری ہے ۔