غیر قانونی گٹکھا کی فروختگی کے خلاف کارروائی ، گٹکھا کا ذخیرہ ضبط

   

حیدرآباد : دونوں شہروں میں غیرقانونی طور پر گٹکھا کے کاروبار کے خلاف ٹاسک فورس نے ہنوز کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تحت مختلف مقامات پر دھاوا کرتے ہوئے ممنوعہ گٹکھا ضبط کیا گیا ۔ ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے علاقہ چندرائن گٹہ بنڈلہ گوڑہ میں واقع ابراہیم انٹر پرائز پر دھاوا کرتے ہوئے وہاں کے پروپرائیٹر محمد عبدالاعظم کو گرفتار کرلیا جو مختلف برانڈس کے گٹکھا اور تمباکو اشیاء فروخت کررہا تھا ۔ ٹاسک فورس نے اس کارروائی کے دوران 6 لاکھ مالیتی ممنوعہ گٹکھا ضبط کرتے ہوئے گرفتار تاجر کو چندرائن گٹہ پولیس کے حوالے کردیا ۔ اسی طرح ٹاسک فورس نے علاقہ چندرائن گٹہ میں نور جمبلی کرانہ جنرل اسٹورس پر دھاوا کرتے ہوئے وہاں کے پروپرائٹر عمر جمبلی ساکن بارکس کو گٹکھا کا کاروبار کرنے پر گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 5 لاکھ روپئے مالیاتی گٹکھا برآمد کرلیا ۔ اسی قسم کی ایک اور کارروائی میں ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے اشوک نگر علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر گٹکھا تمباکو اشیاء کا کاروبار کرنے والے ڈی پرسنا کمار کو گرفتار کرلیا اوراس کے قبضہ سے 2 لاکھ مالیاتی ممنوعہ اشیاء ضبط کرلیا ۔