مہوبہ: اترپردیش کے ضلع مہوبہ میں اپنے پانچ نکاتی مطالبات کے ساتھ غیر معینہ دھرنے پر بیٹھے کسانوں نے اتوار کو احتجاجااجتماعی طور سے اپنے سر منڈوا لئے ۔اور مطالبات کی تکمیل تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔زرعی انشورنس کا کلیم، آفات کا معاوضہ،فصل خرید کی ادائیگی و مٹر فصل کی ایم ایس پی 8ہزار روپئے کے جانے سمیت پانچ اہم مطالبات کو لے کر یہاں غیر معینہ دھرنے پر بیٹھے کسانوں کے نظر انداز کرنے کے رویہ سے کافی مایوس ہیں۔ چار دن گزر جانے کے بعد بھی شنوائی نہ ہونے سے ناراض کسانوں نے حکومت و انتظامیہ کے دھیان کو اپنی جانب مائل کرنے کے لئے عدم تشدد کا طریقہ اپناتے ہوئے اجتماعی منڈن کرایا ہے ۔سراپا احتجاج کسانوں کی قیادت کررہے کسان لیڈر گلاب سنگھ راجپوت نے آج کہا کہ کسان تحریک کو لے کر مقامی انتظامیہ کا رویہ ٹھیک نہیں ہے ۔ چار دن پورے ہونے کے باوجود کسی ذمہ داری افسر نے جائے دھرنا پر پہنچ کر احتجاج کرنے والے کسانوں سے بات کرنے کی کوشش نہیں کی ہے ۔اس کے باوجود کسان ہار نہیں مانیں گے ۔وہیں اس تحریک کو اب مختلف تنظیموں و سیاسی جماعت کی حمایت ملنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے ۔سماج وادی پارٹی کے ساتھ آج ضلع ادھیوکتا سمیتی نے بھی اپنا لیٹر سونپ کر ان کی حمایت کا اعلان ہے