غیر موسمی بارش سے فصلوں کو نقصان

   

پٹلم ۔ 26 ۔ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پٹلم منڈل کے اطراف و اکناف کے مضافات میں 25 اپریل یعنی کل تیز ہواؤں ، بجلی چمک کے ستاھ تقریباً ایک گھنٹہ بارش ہوئی جس کی وجہ سے دھان، آم ، جوار ، مکئی کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی۔ بار بار برقی سربراہی کی کٹوتی کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات پیش آئی۔ ایم آر او مسٹر رام موہن راؤ ، اگریکلچر آفیسر مسٹر پردیپ نے پٹلم منڈل کے بنڈا پلی علاقہ کے مضافات کا دورہ کرتے ہوئے کسانوں سے ملاقات کر کے کھڑی فصلوں کو ہوئے نقصانات کا جائزہ لے کر ایک رپورٹ تیار کی گئی۔

آبی ذحائر کے پاس تنہا نہ جانے کا مشورہ
محبوب نگر ۔ 26 ۔ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) طلباء اور نوجوان پانی کے ذخائر تالابوں، نہروں، ندیوں اور کنوؤں کے قریب تنہا نہ جائیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ تفریح یا تیراکی کا شوق المیہ میں تبدیل نہ ہوجائے ۔ یہ مشورہ ضلع ایس پی نرسمہا نے طلبہ و نوجوانوں کو دیا۔ موسم گرما اور اسکولس و کالجس کی تعطیلات میں طلبہ کی اکثریت تیراکی کی شوقین ہوئی ہے ۔ تیراکی سیکھنے کیلئے ندی نالے اور کنٹوں جاتے ہیں اور بعض حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے والدین کو اپنے بچوں پر نظر رکھنے اور تیراکی کے وقت ساتھ رہا کریں ۔