غیر کورونا بیماریوں کا علاج بھی یقینی بنائیں:پرینکا

,

   

نئی دہلی۔7 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کے روز نوئیڈا میں ایک حاملہ خاتون کی موت کو ایک سنگین انتباہ قراردیتے ہوئے اتر پردیش حکومت سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی کوششوں کے ساتھ ساتھ یہ بھی یقینی بنایا جانا چاہئے کہ غیر کووڈ ۔19لوگوں کی بیماری کی وجہ سے جان نہ جائے ۔پرینکا نے اتوار کے روز ٹوئٹ کیا کہ کورونا وبا کے دوران حکومت کو غیر کووڈ بیماریوں اور دیگر صحت کی سہولیات کو بہت زیادہ سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ اس تناظرمیں کسی بھی غلطی کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ نوئیڈا میں حاملہ خاتون کے ساتھ جان لیوا حادثہ ایک انتباہ ہے ۔ اترپردیش کے کئی مقامات سے ایسی خبریں سامنے آر ہی ہیں۔ حکومت کو اس کے لئے پوری تیاری کرنی چاہئے تاکہ کسی کی جان نہ جائے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دہلی سے متصل اترپردیش کے نوئیڈا میں نو ماہ کی ایک حاملہ خاتون اسپتالوں کے چکر کاٹنے اور داخل نہ ہونے کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔