فائزہ ہاشمی کی پاسداران انقلاب کو امریکی پابندیوں سے نکالنے کی مخالفت

   

تہران : ایک طرف امریکہ اور عالمی طاقتوں کے ایران کیساتھ تہران کے متنازعہ نیوکلیئر پروگرام پر بات چیت میں ایران کی طاقتور فورس سپاہ پاسداران انقلاب کو امریکی پابندیوں سے آزاد کرنے پر بات چیت جاری ہے۔ دوسری طرف ایران کے اندر سے بھی پاسداران انقلاب کیخلاف آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی صاحبزادی فائزہ رفسنجانی بھی پاسداران انقلاب کو امریکی پابندیوں سے آزاد کرانے کی مخالف ہیں۔’’کلپ ہاؤس‘‘ ایپلی کیشن پر ایک ورچوئل روم میں جراتمندانہ گفتگو کرتے ہوئے اصلاح پسند فائزہ رفسنجانی نے کہا کہ پاسداران انقلاب کو امریکی پابندیوں سے نکالنا ایرانی قوم کے مفاد میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’پاسداران انقلاب کو ان کی بیرکوں میں واپس کرنے کا واحد راستہ اسے پابندیوں کی فہرست میں رکھنا ہے‘‘۔فائزہ رفسنجانی نے ہفتے کی شام گفتگو میں مزید نے کہا کہ امریکی پابندیوں کی فہرست سے پاسداران انقلاب کو نکالنا قومی مفاد اور ایرانی معاشرے کے مفاد میں نہیں۔