فائنلز میں ہم وہی غلطیاں دہرا رہے ہیں :ہرمن پریت

   

برمنگھم۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے گولڈ میڈل میچ میں ایک بار پھر بیٹنگکی تباہی پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے اور اعتراف کیا ہے کہ ان کی ٹیم کو فائنل میں وہی غلطیاں دہرانے سے گریز کرنا ہوگا۔ خواتین کی کرکٹ کو پہلی بار کامن ویلتھ گیمز میں شامل کیا گیا جس میں ہندوستانی ٹیم کے پاس گولڈ میڈل جیتنے کا سنہری موقع تھا۔ ہندوستان نے تاہم فائنل میں دوبارہ مایوسکیا اور اسے آسٹریلیا کے خلاف نو رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس میچ میں بھی ہندوستانی بیٹنگ اسی طرح بے بس ہوگئی جس طرح 2020 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ اور 2017 میں انگلینڈ کے خلاف ونڈے ورلڈ کپ کے دوران دیکھی گئی تھی۔ہرمن پریت نے میچ کے بعد کہا ہر بار بڑے فائنل میں ہم (بیٹنگ کے ساتھ) وہی غلطیاں مسلسل دہرا رہے ہیں۔ یہ وہ چیز ہے جس میں ہمیں بہتری لانی ہوگی۔ ہم لیگ مرحلے یا دو طرفہ سیریز میں اس طرح کی غلطیاں نہیں کرتے ہیں۔ یہ ہمارے ذہن میں کہیں ہے۔ہندوستان کو آخری چھ اووروں میں 50 رنز درکار تھے اور اس کی آٹھ وکٹیں باقی تھیں۔ ہندوستان کو تب آسانی سے جیتنا چاہئے تھا لیکن بیٹروں کے ناقص شاٹ سلیکشن کی وجہ سے 13 رن کے اندر پانچ وکٹیں گنوا دیں۔