فائنل میں دھونی سے مقابلے کیلئے ہاردک مسرور

   

چینائی۔گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کے کپتان ہاردک پانڈیا نے آئی پی ایل 2023 کے فائنل میں چینائی سوپر کنگز (سی ایس کے) کی جگہ حاصل کرنے کے بعد ایم ایس دھونی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اتوارکو فائنل میچ میں ان کا سامنا کرنا خوش آئند ہوگا۔چینائی سے شکست کے بعد بات کرتے ہوئے ہاردک نے کہا کہ بنیادی غلطیوں کی وجہ سے انہیں میچ میں قیمت چکانی پڑی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کو ہار پر زیادہ گہرائی سے غورکرنے کی ضرورت نہیں ہے اور اس کے بجائے، ہماری توجہ دوبارہ گروپ بنانے اورکوالیفائر ٹو کی تیاری پر ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم گیند کے ساتھ بہتر تھے لیکن بیٹنگ میں ہم نے بنیادی غلطیاں کیں اور اس کی وجہ سے ہمیں میچ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ہمارے پاس جس طرح کے بولرز ہیں، مجھے لگا کہ ہم نے 15 اضافی رنز دئیہیں۔ بہت سی چیزیں ہم نے درست کیں۔ ہم نے درمیان میں دو آسان گیندیں کیں۔ ہم اپنے منصوبے پر عمل کر رہے تھے اور پھر درمیان میں ہم نے کچھ رنز دئے۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں اس پر زیادہ غورکرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں دو دن بعد کھیلنا ہے اور فائنل میں پہنچنے کو یقینی بنانے کے لیے ایک اورمیچ ہے۔ صرف ان چیزوں پر توجہ مرکوز کریں جو ہم نے بہتر کیا ہے۔