فاسٹ بولر جیرالڈکوٹزی بھی دوسرے ٹسٹ سے باہر

   

سینچورین۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر جیرالڈکوٹزی سنچورین کے سوپر اسپورٹ پارک میں پہلے ٹسٹ کے دوران سوزش کی وجہ سے 3 جنوری کو ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے) نے ایک بیان میں کہا کہ 23 سالہ کوٹزی کو تکلیف ہوئی، جو میچ کے تیسرے دن بولنگ کرتے وقت بتدریج بڑھ گئی گئی۔ جمعہ کو اس کا اسکین ہوا جس سے چوٹ کی حد کا پتہ چلا ہے اور اب وہ دوسرے ٹسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ اس میں مزید کہا گیا کہ ہیڈ کوچ شکری کونراڈ نے احتیاطی اقدام کے طور پر کوئٹزی کو اسکواڈ سے باہرکرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسکواڈ میں ان کے متبادل کا نام نہیں لیا گیا ہے۔ربادا،مارکو جینسن اوربرگر کے علاوہ، جنوبی افریقہ کے پاس لنگی نگیڈی اور ویان ملڈر موجود ہیں ۔ کوٹزی نے بیٹنگ میں 19 رنز بنانے کے علاوہ 1/74 اور 0/28 کے اعداد و شمار درج کئے تھے اورجنوبی افریقہ نے سنچورین میں تین دن کے اندر ہندوستان کو اننگز اور 32 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ جنوبی افریقہ نے اس سے قبل سنچورین ٹسٹ کے پہلے دن عضلات میں جکڑن کے باعث کپتان ٹیمبا باوما کو کھو دیا تھا، بیٹر زبیر حمزہ کو کیپ ٹاؤن میں نیو لینڈز میں نئے سال کے ٹسٹ کے لیے ان کے متبادل کے طور پر نامزد کیاگیا ہے۔ دوسرے ٹسٹ میں پروٹیز کی قیادت تجربہ کار اوپنر ڈین ایلگر کریں گے جنہوں نے سنچورین میں میچ وننگ 185 رنز بنائے۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی سے قبل جنوبی افریقہ کی قیادت کریں گے جو ان کا آخری ٹسٹ ہوگا۔