فاطمہ لطیف خودکشی ،سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

   

نئی دہلی،21نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی آئی ٹی چنئی میں.ذہنی اذیت کی وجہ سے خودکشی کرنے والی ٹاپر طالبہ فاطمہ لطیف کی خودکشی کے واقعہ کی سی بی آئی سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے لوک تانترک یوتھ جنتا دل کے قومی صدر سلیم مدوور نے چنئی ہائی کورٹ میں درخواست دیکر اس واقعہ کی از خود نوٹس لینے کی گزارش کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی اور تکنکی اداروں میں مذہب، ذات کے نام پر استحصال عام بات ہوگئی ہے اور صرف یونیورسٹی کے طلبہ ہی نہیں بلکہ اساتذہ بھی جس کے کاندھے پر قوم کے مستقبل کی تعمیرکی ذمہ دار ی ہے ، طلبہ کو ذہنی اذیت دینے سے گریز نہیں کرتے ۔انہوں نے ڈاکٹر پائل تاڑوی کی خودکشی کی مثال پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہاں بھی مذہب کے نام پر پریشان کرنے کا معاملہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فاطمہ لطیف کواستاذ کے برتاؤ اور ذہنی اذیت کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔