فاقہ کشی کے عالمی انڈیکس میں ہندوستان کا101واں نمبر

   

نئی دہلی:گلوبل ہنگر انڈیکس آج جاری کیا گیا جس کے مطابق 116ممالک میں ہندوستان کا نمبر101ہے۔ ہندوستان کا شمار ان 31ممالک میں بھی ہوتا ہے جہاںفاقہ کشی کو سنگین مسئلہ قرار دیا گیا ہے۔گذشتہ سال جاری گلوبل ہنگر انڈیکس میں 107ممالک کی فہرست میں ہندوستان کا نمبر94تھا۔فاقہ کشی کے معاملہ میں صرف 15ممالک ہندوستان سے پیچھے ہیں ۔پڑوسی ملکوں میںپاکستان کا نمبر92ہے جبکہ نیپال کا 76اور بنگلہ دیش کا بھی نمبر76ہے۔گلوبل ہنگر انڈیکس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں خاص طور پر دنیا کے 47 ممالک 2030 ء تک بھی فاقہ کشی پر قابو پانے میں ناکام ہوں گے۔