فاورق عبداللہ نے مرکز سے کہاکہ ’اس وقت تک جموں کشمیر میں امن قائم نہیں ہوسکتا‘۔

,

   

فاروق عبداللہ نے کہاکہ یونین ٹریٹری کا ایک بڑا حصہ مصلح دستوں سے بھرا ہوا ہے
نئی دہلی۔ صدر جموں کشمیر نیشنل کانفرنس فاروق عبداللہ نے اتوار کے روز یونین ٹریٹری میں لاء ارڈر کی صورتحال پر مرکز کو اپنی شدید تنقید کانشانہ بنایاہے۔دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ نے کہاکہ ”جموں کشمیر میں لوگوں کے دلوں پر جیت حاصل کرنے تک میں پرامن نہیں ہوسکتا ہوں۔

جموں کشمیر میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک لوگوں کے دلوں کو آپ فتح نہیں کریں گے“۔ انہوں نے کہاکہ ”کشمیر میں اموات ہورہی ہیں۔ یونین ٹریٹری میں ایسا کوئی دن نہیں ہے جس میں اموات پیش نہیں آرہی ہیں۔ یونین ٹریٹری کا بڑا حصہ فوجی دستوں سے بھرا ہوا ہے۔

مذکورہ فوج کبھی بھی عوام کا دل نہیں جیت سکتی ہے۔ اس کے بجائے یہاں پر محبت کی ضرورت ہے۔

انہیں (مرکز) کو یہ بات سمجھنا چاہئے“۔جموں کشمیر پولیس نے 26مئی کے روز اس بات کی جانکاری دی ہے کہ لشکر طیبہ اور جیش محمد تنظیموں سے وابستہ 26دہشت گردوں کو سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران جموں کشمیر میں ہلاک کیاگیاہے۔

جمعرات کے روز ضلع کپواڑہ میں سکیورٹی دستوں کے ہاتھوں ایل ای ٹی کے تین دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد کشمیر زون پولیس انسپکٹر جنرل وجئے کمار نے کہاکہ ”اب تک 26غیر ملکی دہشت گردوں کو اس سال مار گرایاگیاہے“۔