فحش ایپ کی سرغنہ گرفتار، ایک اسٹوڈنٹ بھی زیر حراست

   

نئی دہلی / ممبئی: فحش اور بدنام زمانہ ’’بلی بائی‘‘ایپ کی مبینہ سرغنہ عورت کو اتراکھنڈ سے ممبئی پولیس کی ٹیم نے گرفتار کرلیا ہے۔ یہ کارروائی ایک روز بعد کی گئی جبکہ ممبئی پولیس نے بنگلورو سے ایک انجنیئرنگ اسٹوڈنٹ کو حراست میں لیا تھا۔ یکم جنوری کو اس گندے ایپ کے منظر عام پر آنے کے بعد سے مخصوص مذہب سے تعلق رکھنے والی متعدد خواتین ذہنی کرب میں مبتلا ہیں۔ اتراکھنڈ سے گرفتار عورت کو مقامی عدالت سے رجوع ہوکر ممبئی لے جانے کی کارروائی زیر دوراں ہیں۔ بنگلورو سے گرفتار 21 سالہ اسٹوڈنٹ وشال جھا ہے۔