نئی دہلی28نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہاکہ ویب سائٹ پر فحش مواد کی نمائش اور اسے پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔خواتین و اطفال کی بہبود کی وزیر اسمرتی ایرانی نے وقفہ صفر کے دوران یہ موضوع اٹھائے جانے پر کہاکہ ان سے جوشکایت کی جائیگی اس پر کارروائی ہوگی ۔اس سلسلہ میں قانون بھی بن گیاہے ۔انھوں نے کہا کہ 377ویب سائٹ سے فحش مواد ہٹا دیے گئے ہیں اور 55کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے ۔