فرانسیسی ارکان پارلیمنٹ کا بھی اسرائیل کو ہتھیار بیچنے پر پابندی کا مطالبہ

   

پیرس: فرانسیسی پارلیمنٹ کے 115 ارکان نے صدر ایمانوئیل میکرون کو خط لکھ کر اسرائیل کو ہتھیار بیچنے پر پابندی عائدکرنیکا مطالبہ کیا ہے۔عرب میڈیا کے صدر کو بھیجے گئے مکتوب کے مطابق پارلیمانی مراسلے میں کہا گیا ہیکہ فرانس کو اسرائیل کی جاری بدترین نسل کشی میں شریک نہیں بننا چاہیے۔فرانسیسی اراکین پارلیمنٹ کا کہنا ہیکہ غزہ پٹی میں اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں کے باعث شہادتیں 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔ حکومت اسرائیل کو فراہم کردہ ہتھیاروں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کرے۔اراکین پارلیمنٹ کا کہنا ہیکہ فرانس کا ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔