فرانسیسی صدر میکرون کا دورہ ہندوستان

   

نئی دہلی، 10 فروری (یو این آئی) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون 17 فروری کو سہ روزہ سرکاری دورے پر ہندوستان آئیں گے ۔ وزارت خارجہ نے منگل کے روز کہا کہ مسٹر ایمانوئل میکرون وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر 17 سے 19 فروری تک ہندوستان کا دورہ کریں گے ۔ دونوں رہنما ‘ہورائزن 2047 روڈ میپ’ کے تحت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ وہ انڈو پیسیفک خطے میں باہمی تال میل سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔