پیرس: فرانس میں شامی بچوں کو چھرا گھونپنے والے بچوں کے بارے میں آئے دن نئی معلومات سامنے آ رہی ہیں۔ فرانس کے ایک پبلک پارک میں چاقو کے وار سے زخمی کیے گئے تین میں سے ایک برطانوی لڑکی ایٹی ٹرنر آنے والے دنوں میں ہاسپٹل سے ڈسچارج ہو جائے گی۔ایٹی ٹرنر کا خاندان انیسی میں چھٹیوں پر تھا جب 32 سالہ عبد المسیح حنون نے جمعرات کو ان پر حملہ کیا۔ سیاسی پناہ کے متلاشی شامی پناہ گزین نے فرانسیسی الپ شہر میں جھیل کے کنارے واقع قصبے میں تین کم سن بچوں پر چاقو سے حملہ کیا۔ حملے میں تین بچے اور دو ریٹائرڈ افراد زخمی ہوگئے۔اخبار ’دی میل آن سنڈے‘ نے بتایا ہے کہ حنون کی سویڈش بیوی نے حملے سے مہینوں پہلے اپنے شوہر کے بارے میں فرانسیسی اور سوئس حکام کو خبردار کیا تھا لیکن ان اطلاعات کو نظر انداز کر دیا گیا۔