فرانس میں بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ

   

فرانس میں مکانات کے کرایوں میں اضافے کے باعث رہائش کے مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور بے گھر افراد کی تعداد 3لاکھ 30ہزارتک پہنچ گئی ہے۔فرانس میں قائم خیراتی ادارے ایبے پیئر فاؤنڈیشن نے 2022 میں ملک میں رہائش کے مسائل پر اپنی سالانہ رپورٹ شائع کی ہے۔رپورٹ کے مطابق فرانس میں بے گھر افراد کی تعداد بڑھ کر 3لاکھ 30ہزار ہو گئی اور 10 سالوں میں اس شرح میں 130 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جب کہ ان میں سے دو لاکھ کو ہنگامی رہائش گاہوں میں رکھا گیا ہے تو ایک لاکھ 10 ہزار کو عارضی پناہ گاہوں میں قیام پذیر ہیں تو ، 27 ہزار سڑکوں ، سب وے میں، خیموں میں یا کاروں میں سونے پر مجبور ہیں۔فرانس میں گھر کا کرایہ اور بل وغیر جمع نہ کروانے والے افراد کی تعداد 12 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔2022 میں، ملک میں تمام اشیاء ، خاص طور پر توانائی کی قیمتوں میں گزشتہ 30 سالوں کا غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔صدر ایمانوئل میکرون کو دوسری مدت کے لیے ملک پر حکمرانی کرنے والی جماعت کے رہائش کے مسئلے کے روڈ میپ کواولین ترجیح میں شامل نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔