فرانس میں کورونا کی نئی لہر احتیاطی تدابیر برقرار

   

پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے منگل کی شام کو ملک میں ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے آغاز کے درمیان کوویڈ۔19 کے خلاف احتیاطی تدابیر میں نرمی کے لیے پہلے سے طے شدہ فیصلہ کو ملتوی کر دیا۔میکرون نے اپنے خطاب میں عوام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابھی تک وبائی مرض سے باہر نہیں ہوئے ہیں۔ لوگوں کو کورونا اور موسم سرما کی دیگر متعدی بیماریوں سے بچانے کے لیے تمام اقدامات پر زیادہ توجہ دی جائے۔