فرانس نے2.3بلین ڈالر کے رافائیل جنگی جہازکا دیا آرڈر

,

   

وزارت دفاع کے اعلی عہدیداروں نے کہاکہ ائیرکرافٹ خریدی کے ایک معاہدے کو دوسرے معاہدے کو نیا ڈیولپ ماڈل کے لئے کی گئی تقابل نہ کیاجائے ۔وزیر دفاع نرملا سیتا رامن نے کہاکہ حکومت نے رافائیل معاملے پر تمام تفصیلات پہلے ہی پیش کرچکی ہے اور اب یہ معاملہ ختم شدہ باب ہے۔ وزرات دفاع کے عہدیداروں نے برہمی کے انداز میں کہاکہ دنیا کے کسی بھی حصہ میں رافائیل معاملے پر آنے والی تبدیلی ہندوستان میں تازہ بحث کی وجہہ بن رہی ہے۔

نئی دہلی۔فرانس کے ڈاسالٹ ایویشن نے پیر کے روز کہاتھا کہ انہیں فرانس حکومت سے رافائیل لڑاکو ہوئی جہاز اپ گریڈ کرنے کا کنٹراکٹ ملا ہے۔مذکورہ خودساختہ ہمہ پہلو رول کے رافائیل کا ایف 4ورژن ‘ جس کو مبینہ طور پر 2بلین پاونڈ کی سرمایہ کاری سے تبدیل کیاجارہا ہے ‘ جس میں ’’نٹ ورک کمبیاٹ‘‘کے لئے بڑے رابطے کا موقع ملے گا۔

ڈاسالٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ کمپنی ایف 4کے اسٹانڈرٹ کو اہلیت میں 2024کے منصوبے کے تحت توسیع دی ہے اور اسی طرح کا اہلیت 2022میں بھی دستیاب رہے گی۔

جنوری14کے روز فرانس کی حکومت نے ہوائی جہاز بنانے والے ادارے سے معاہدہ کیاتھا۔تاہم اس ارڈر کے متعلق نیوز اور ڈاسالٹ کی جانب سے پیش کی گئی تفصیلات کے بعد کچھ نیوز ویب سائیڈنے 28ائیر کرافٹ کے متعلق تفصیلات پر مشتمل خبروں میں 2بلین پاونڈ کا ذکر کیا۔

کانگریس نے اس پر فوری اپنا ردعمل پیش کردیا۔ کانگریس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ جاری کردہ ٹوئٹ میں کہاکہ ’’ ہندوستان 36رافائیل ائیر کرافٹ کے لئے 7.8بلین پاونڈ ادا کررہا ہے۔ فرانس28اپ گریڈ جنگی جہازوں کے لئے 2بلین پاونڈ ادا کررہا ہے۔

کیا وہ فرد جس نے ساری پولٹیکل سائنس کی پڑھائی کی ہے وہ ریاضی کرسکے گا؟ہیاش ٹیاگ کے ساتھ کانگریس نے لکھا چوکی دار چور ہے‘‘۔

حکومت او رکانگریس دونوں ہی ایک دوسرے پر متنازعہ 59,000کروڑ کے مذکورہ خریدی معاہدے میں ایک دوسرے پر الزام عائد کررہے ہیں۔
وزارت دفاع کے اعلی عہدیداروں نے کہاکہ ائیرکرافٹ خریدی کے ایک معاہدے کو دوسرے معاہدے کو نیا ڈیولپ ماڈل کے لئے کی گئی تقابل نہ کیاجائے ۔

وزیر دفاع نرملا سیتا رامن نے کہاکہ حکومت نے رافائیل معاملے پر تمام تفصیلات پہلے ہی پیش کرچکی ہے اور اب یہ معاملہ ختم شدہ باب ہے۔

وزرات دفاع کے عہدیداروں نے برہمی کے انداز میں کہاکہ دنیا کے کسی بھی حصہ میں رافائیل معاملے پر آنے والی تبدیلی ہندوستان میں تازہ بحث کی وجہہ بن رہی ہے۔

رافائیل معاملے پر جے پی سی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع ہونے والے ممتا ز وکیل پرشانت بھوشن نے بھی اس خبر کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے حکومت کو گھیرانے کی کوشش کی ہے۔