فرانس کے اسکول میں تشدد ، ایک طالبعلم ہلاک

   

پیرس : فرانس میں تشدد کے واقعے میں اسکول کے ایک طالب علم کی ہلاکت پر ملک بھر میں غم و غصہ۔ فرانس میں ایک اسکول کے باہر تشدد سے ایک پندرہ سالہ طالب علم کی ہلاکت کے بعد تعلیمی اداروں میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ایک ہفتہ کے دوران تشدد کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ رپورٹس کے مطابق پندرہ سالہ لڑکے کو اسکول کے باہر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور پھر اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر چار اور ساڑھے چار بجے کے درمیان پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوان کی موت جمعہ کی صبح دل کی دھڑکن بند ہو جانے کی وجہ سے ہوئی۔ تاہم ابھی تک پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔