فرانس کے صدر مائیکرون کو عوام سے ملاقات کے دوران ایک شخص نے تمانچہ رسید کیا

,

   

پیرس۔ فرانس کے صدر ایمونیل مائیکرون کو عوام سے ملاقات کے دوران منگل کے روز جنوب مشرقی فرانس کے ڈروما علاقے میں عوام سے ملاقات کے دوران ایک شخص نے تمانچہ رسید کیا۔

مذکورہ علاقے کے ایک گاؤں میں مائیکرون کو لگاگئے گئے تمانچہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جب وہ عوام سے ملاقات کے دوران ایک شخص کے قریب مصافحہ کے لئے پہنچے تھے


ویڈیو میں دیکھایاگیا ہے کے مائیکرون کو ایک شخص تمانچہ رسید کرتا ہے اور ان کے باڈی گارڈس اس شخص کو دھکیل کر نیچے گرادیتے ہیں جس کے فوری بعد فرانس کے لیڈر منظرعام سے غائب ہوجاتے ہیں۔

فرانس نیوز براڈ کاسٹ کرنے والے بی ایف ایم ٹی وی نے کہا ہے کہ پولیس نے دو لوگوں کو اپنی تحویل میں لے لیاہے۔