پیرس : فرانس کا کہنا ہے کہ وہ برکینا فاسو سے ایک ماہ کے اندر اپنی فوجیں واپس بلا لے گا۔ فرانسیسی پریس نے ایک سفارتی ذرائع کے توسط سے خبر دی ہے کہ برکینا فاسو میں متعین فرانسیسی فوج کی وطن واپسی سے متعلق ایک درخواست گزشتہ روز ہمیں موصول ہوئی ہے۔ اس درخواست کے تناطر میں برکینا فاسو کی حکومت نے اپنی سر زمین پر فرانسیسی فوج کی تعیناتی سے متعلق سال 2018 میں کیے معاہدے کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔فرانسیسی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کی شرائط کے مطابق منسوخ شدہ معاہدے کا اطلاق تحریری درخواست دینے کے ایک ماہ بعد قبول کیا جا سکتاہے لہذا ہم اس شرط کی پابندی کریں گے۔