فرحت میر امریکہ کی پہلی مسلم پولیس افسر

,

   

واشنگٹن: امریکہ کی پہلی مسلمان خاتون پولیس افسر فرحت میر امریکی کمیونٹی کیلئے روشن مثال بن گئی۔ فرحت پاکستان میں ایبٹ آباد کے علاقے ملکوٹ سے تعلق رکھتی ہیں، فرحت آٹھ سال سے لاس ویگاس پولیس میں کاؤنٹر ٹیررازم آفیسر کی ذمہ داریاں سنبھال رہی ہیں۔ فرحت میر کو لاس ویگاس پولیس ٹریننگ اکیڈمی میں اعلیٰ کارکردگی پر گولڈ میڈل بھی دیا گیا تھا۔ امر یکی میڈیا نے بھی فرحت کی کمیونٹی کے تحفظ کیلئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ عبادت گاہوں کو دہشت گرد حملے سے بچانے کیلئے متحرک ہیں۔فرحت نے کہا کہ عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے کمیونٹی سے مسلسل رابطہ رہتا ہے، عبادت گاہیں ہر ایک کیلئے کھلی رہتی ہیں۔فرحت کا کہنا ہے کہ عبادت گاہیں دہشت گرد حملے کا آسان ہدف ہوتی ہیں، اس لیے کمیونٹی کے ساتھ مل کر تحفظ کیلئے اقدامات کیے جاتے ہیں۔انہوں نے پیغام دیا کہ امریکہ میں آباد پاکستانیوں کو پولیس اور سیاست سمیت ہر میدان میں آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے اسلامو فوبیا کے خاتمے اور امریکی معاشرے میں مسلمانوں کے مثبت اور تعمیر ی کردار کو اجاگر کیا۔ رپورٹ کے مطابق فرحت میر چار زبانیں پڑھ اور تین روانی سے بول سکتی ہیں۔