فرخ آباد: اتر پردیش میں فرخ آباد-کانپور ریلوے سیکشن پر منگل کی صبح ایک مال گاڑی کے دو ڈبے پٹری سے اتر گئے ، جس سے اس روٹ پر ریل ٹریفک متاثر ہوگیا۔ شمال مشرقی ریلوے کے ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ عزت نگر ڈیویژن میں واقع کانپور انور گنج، فرخ آباد ریلوے سیکشن پر کانپور دیہات ضلع کے چوبے پور اسٹیشن کے قریب صبح تقریباً 4.30 بجے پیش آیا۔