حیدرآباد۔ 30 اپریل (سیاست نیوز) ٹریفک پولیس حیدرآباد نے فرضی نمبر پلیٹ کے ذریعہ گاڑی چلانے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ چنتل ضلع رنگاریڈی کے ساکن شخص کی شکایت پر ٹریفک پولیس نے جائزہ لیا۔ اس شخص نے اپنی شکایت میں بتایا کہ اس کی گاڑی پر غیرمجاز چالانات آرہے ہیں اور کوئی اس شخص کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کو استعمال کررہا ہے۔ ٹریفک پولیس نے اس شخص پر کارروائی کو انجام دیتے ہوئے لعل محمد نامی شخص کو حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ لعل محمد نے ایک موٹر سائیکل کی آن لائن خریداری کی تھی۔ سال 2024ء میں ایک اجنبی سے اس نے گاڑی کی خریداری کی جو گاڑی چوری کی تھی اور مشیرآباد پولیس اسٹیشن میں مقدمہ بھی درج تھا۔ لعل محمد نے اس گاڑی پر ستیہ نارائنا کی گاڑی کے نمبر کو استعمال کرنے لگا۔ ٹریفک پولیس نے لعل محمد کے معاملے کو مشیرآباد پولیس کے حوالے کردیا۔ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی اور آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن (اے این پی آر) کے ذریعہ نقلی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والی نشاندہی اور ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔عJM