فرڈینیڈ مارکوس نے صدر فلپائن کا حلف لیا

   

منیلا : فرڈیننڈ مارکوس جونئیر نے بطور فلپائنی صدر حلف اٹھالیا ہے۔بی بی سی کے مطابق،وہ فلپائین کے سابق آمر مارکوس کے صاحبزادے بھی ہیں اور ہم نام بھی ہیں۔فرڈیننڈ مارکوس نے آج ملکی صدارت کا منصب روڈریگو ڈوٹرٹ سے لیا ہے، وہ ملک کے سب سے کم عمر صدر کے طور پر سامنے آئے ہیںمارکوس گزشتہ دس سالوں سیاپنے خاندان کی حکومت میں واپسی کے لیے کوشاں تھے۔فرڈیننڈ مارکوس نے سینکڑوں مقامی لوگوں کی موجودگی کے علاوہ غیر ملکی عمائدین اور بڑی تعداد میں صحافیوں کے سامنے صدارت کا حلف اٹھایا۔