فرہاد تمکنت کی مصوری ، فن پاروں کی دو روزہ نمائش

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ممتاز شاعر شاذ تمکنت مرحوم کے چھوٹے فرزند فرہاد تمکنت کا شمار نہ صرف ریاست بلکہ ملک کے ممتاز مصوروں اور آرٹسٹوں میں ہوتا ہے ۔ ان کے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام ودیارانیا ہائی اسکول روبرو سکریٹریٹ میں کیا گیا ہے ۔ A walk of Art نامی یہ نمائش 26 جنوری تا 29 جنوری منعقد کی جارہی ہے ۔ اگر دیکھا جائے تو فرہاد تمکنت کی پینٹنگس کے شاہکار نمونوں کی یہ نمائش ایک طرح سے ایک اسٹوڈیو ایک آرٹ گیلری ہی نہیں بلکہ ایسی تجربہ گاہ بھی ہے جہاں ہمارے ناظرین تخلیقی ، شاعرانہ وجدان اور مصور کے قلم سے لیپٹے سات رنگوں کو آپس میں محو گفتگو دیکھ سکتے ہیں ۔ چاہیں تو خود ایک کونے میں بیٹھ کر ان سے باتیں بھی کرسکتے ہیں ۔ وہاں ناظرین ممتاز شاعر شاذ تمکنت کے آڈیو ویڈیو کیسٹ ، ان کی آواز میں ان کی نظمیں غزلیں بھی سن سکتے ہیں ۔۔
دروس قرآن و حدیث
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( راست ) : مسجد ساجدہ بیگم مغل پورہ کمان میں ہر ہفتہ بعد نماز عشاء مولانا عارف باللہ قاسمی درس حدیث ، ہر اتوار بعد نماز ظہر مولانا محمد عامر خاں قاسمی سلسلہ وار درس قرآن کے علاوہ پیر تا جمعہ بعد نماز فجر حافظ و قاری محمد نور الدین سلیم سلسلہ وار درس قرآن دینگے ۔ ۔