فریج سے 4 نومولود بچوں کی نعشیں ملنے کا کیس ہنوز معمہ

   

نیویارک : امریکہ میں خاتون کے فریزر سے 4 نومولود بچوں کی نعشیں ملنے کا کیس آگے نہ چل سکا اور معمہ بن گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سفولک ڈسٹرکٹ کی اٹارنی کیون ہیڈن نے کہا ہے کہ 2022ء میں بوسٹن اپارٹمنٹ کے فریزر سے 4 بچوں کی نعشیں ملنے کے کیس میں ایک خاتون کے خلاف کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا۔ کیون ہیڈن نے اس کیس کی تفتیش کو پیچیدہ، غیر معمولی اور پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس کچھ جوابات ہیں لیکن اس کیس کے بہت سے جواب شاید کبھی نہیں ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 69 سالہ خاتون الیکسس الڈامیر کے خلاف کئی وجوہات کی وجہ سے مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔ کیون ہیڈن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس بات کا پتا نہیں لگا پائے کہ الیکسس الڈامیر کے اپارٹمنٹ سے جو نعشیں ملیں وہ 4 بچے کہاں یا کب پیدا ہوئے تھے۔