چینائی، 27جون (سیاست ڈاٹ کام) تمل ناڈومیں تھمبارام کے نزدیک سیلایور میں جمعرات کو ایک گھر میں رکھے فریج کے کمپریشر میں دھماکہ ہوجانے کی وجہ سے ٹیلی ویژن چینل کے نامہ نگار سمیت اہل خانہ کے تین لوگوں کی موت ہوگئی۔پولس ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت پرسنا (39)، اس کی اہلیہ (32) اور ماں ریوتھی (59) کے طور پر ہوئی ہے۔ پرسنا نیوز چینل جے ٹیلی ویژن میں رپورٹر ہے جبکہ اس کی اہلیہ ارچنا ایک نجی اسکول میں ٹیچر تھی۔حادثے کا پتہ اس وقت چلا جب گھریلوملازم کام کرنے کے لئے اس کے گھر پہنچا۔ پولس کا ماننا ہے کہ حادثہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا جس کی وجہ سے فریج کے کمپریشر میں دھماکہ ہوگیا۔ایک پڑوسی نے بتایا کہ پرسنا نے فریج میں آگ لگنے پر اسے پانی سے بجھانے کی کوشش کی لیکن کمپریشر پھٹنے سے گیس کی وجہ سے تینوں کی موت ہوگئی۔