’فریضہ حج میرا خواب ہے،‘ الجزائر کی 129 سالہ خاتون کا ایک سو سال بعد عمرہ

   

الجزائر: الجزائر کی 129 سالہ خاتون نے زندگی میں سو سال بعد دوسری بار عمرہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ صرھودۃ اکبر عمرہ ادا کرنے والی سب سے معمر خاتون ہیں۔ صرھودۃ اکبر 129 سال کی عمر کے باوجود بہترین یادداشت اور اچھی صحت کی مالک ہیں۔ انہوں نے اپنے پہلے سفرعمرہ کی یادیں شیئر کیں۔صرھودۃ اکبر نے عمرے کے دوران دعائیں کیں۔ خانہ کعبہ میں دوبارہ حاضری پر ان کی آنکھیں آنسوؤں سے چھلک گئیں۔الجزائری خاتون نے کہا ’پہلے عمرے کے دوران جب خانہ کعبہ کو دیکھا تو دوسرے عمرے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم اس خواہش کی تکمیل کا کوئی ذریعہ نہیں تھا۔