فریڈم کا 5 لیٹر مونگ پھلی تیل جار متعارف

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : جیمنی ایڈیبلس اینڈ فیاٹس انڈیا لمٹیڈ نے اپنے فریڈم گراونڈنٹ آئیل کے 5 لیٹر جار کو متعارف کروایا ہے ۔ اس کا ذائقہ گری دار پھل جیسا ہوتا ہے جس میں متعدد صحت کے فوائد ہیں اور آچار کی تیاری میں اسے ترجیح دی جاتی ہے ۔ نئے 5 لیٹر جار کو پی چندرا شیکھر ریڈی ، سینئیر نائب صدر نے سیلس اینڈ مارکیٹنگ فریڈیم ہیلتی کوکنگ آئیل متعارف کروایا ہے ۔ اس کی لانچ کے بارے میں چندرا شیکھر ریڈی نے بتایا کہ کمپنی کی توجہ گاہکوں کو معیاری مصنوعات فراہم کرنا ہے ۔ آندھرا پردیش ، تلنگانہ اور کرناٹک میں آچار کی تیاری میں مونگ پھلی تیل کے استعمال کو ترجیح دی جاتی ہے ۔ آچار کے کثرت سے استعمال کے سیزن میں اس کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے ۔ موجودہ 5 لیٹر جار آچار کے اس سیزن میں صارفین کے لیے اضافی سہولت ہے ۔۔