فریگیٹ مہیندر گری کا بحریہ کے بیڑے میں شامل ہونا فخر کا لمحہ:راجناتھ

   

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ سودیشی (ملکی سطح پر تیار کردہ) فریگیٹ مہیندر گری کا بحریہ کے بیڑے میں شامل ہونا فخر کا لمحہ ہوگا اور وہ اس کا گواہ بننے کیلئے وشاکھاپٹنم جا رہے ہیں۔سودیشی اسٹیلتھ فریگیٹ، ‘مہیندر گری’ ہفتہ کو وشاکھاپٹنم میں سنگھ کی موجودگی میں ہندستانی بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگا۔ یہ ‘پروجیکٹ 17اے ‘ کا چھٹا اور آخری جنگی جہاز ہے جو لانچنگ کیلئے تیار ہے ۔ سنگھ نے روانہ ہونے سے پہلے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہاکہ 11 جولائی کو 17اے اسٹیلتھ فریگیٹ مہیندر گری کی کمیشننگ تقریب میں شرکت کیلئے میں وشاکھاپٹنم جا رہا ہوں، جہاں ہماری قوم اور ہندستانی بحریہ کیلئے ایک قابل فخر لمحے کا گواہ بننے کا موقع ملے گا۔سودیشی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ یہ جدید ترین جنگی جہاز ہمارے آتم نربھر بھارت کے وژن اور ہماری گھریلو دفاعی صنعتوں اور مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی حیرت انگیز صلاحیتوں کا ثبوت ہے ۔ مہیندر گری ہندستان کے سمندری مفادات کا تحفظ کرنے اور محفوظ ہند۔بحرالکاہل کے تئیں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرنے کیلئے مکمل طور پر جنگ کیلئے تیار ہے ۔