ممبئی : سال 2018 میں 18 دسمبر کو ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی آخری فلم زیرو فلاپ ہوئی تھی۔ اس کے بعد شاہ رخ خان نے4 سال کا وقفہ لیا۔ اب کوروناکی ہلاکت خیزی کے بعد شاہ رخ خان دوبارہ سنیما گھروں میں واپسی کررہے ہیں۔ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی۔فلم پٹھان کا گانا ’بے شرم رنگ‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا پر شاہ رخ خان کیخلاف فسطائی بالخصوص بھگوا تنظیموں کی جانب سے ہفوات ،مخالفت اور بائیکاٹ کی گرم بازاری شروع ہوئی۔ ’بے شرم ‘‘ گانے میں دی پیکا کی زعفرانی بکنی نے شدت پسند ہندو تنظیموں کو اور بھی سیخ پا کردیا۔ کئی بی جے پی لیڈران نے اس کے بائیکاٹ کے لیے آوازیں اٹھائین ، جن میں ایم پی کے وزیر داخلہ نروتم مشرا سرفہرست ہیں۔تاہم سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اس قدر مخالفت کرنا شاہ رخ خان اور ’پٹھان‘ کیلئے’’آبِ حیات‘‘ بن گئی ، نتیجتاً اس ’’پٹھان‘‘ فلم کے دونوں گانے زبردست ہٹ ہوگئے۔’بے شرم رنگ‘ کو یوٹیوب پر 134 ملین ویوز مل چکے ہیں۔ مظاہروں کے درمیان گانوں نے موٹی رقم حاصل کی۔نیز اب پٹھان نے ریلیز سے پہلے ہی بڑی کمائی کر لی ہے،اور اس کے لیے OTT پلیٹ فارم اس کمائی کا ذریعہ بنا ہے۔