نئی دہلی: انبالہ میں فضائیہ کے لڑاکا طیارہ جیگوار کے گر کر تباہ ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی ایئر فورس کے کارگو طیارے اے این۔32 کی جمعہ کو باگڈوگرہ میں ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع ہے ۔فضائیہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہیکہ کارگو طیارہ اے این۔32 کی لینڈنگ کے دوران گڑبڑ ہوئی لیکن اس کے بارے میں تفصیلی معلومات نہیں دیں۔