فلائی اوور کا بڑا حصہ گر گیا کوئی جانی نقصان نہیں

   

نئی دہلی : ہماچل پردیش کے سولان میں ایک فلائی اوور کا بڑا حصہ گزشتہ روز موسلا دھار بارش کے نتیجہ میں زمینی تودے کھسکنے کے سبب گرگیا۔ ویڈیوز سے پتہ چلا کہ 2 گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں لیکن آخری اطلاعات تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ یہ فلائی اوور کالکا۔ شملہ نیشنل ہائی وے ۔ 5 پر 4 لین کی سرنگ کو جوڑتا ہے جہاں عام طور پر بھاری ٹریفک ہوتی ہے۔