فلاڈلفیا میں فائرنگ کا واقعہ ، دو ہلاک

   

نیویارک۔ 27 مئی (ایجنسیز)امریکی ذرائع ابلاغ نے منگل کے روز بتایا کہ فیئرمونٹ پارک کے علاقے میں پیر کی شب فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم دو افراد گولیاں لگنے سے ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 10:30بجے بوبلار ڈرائیو سے متصل لیمن ہل ڈرائیو پر پیش آیا۔پولیس ہلاک شدگان کی عمریں نہیں بتائیں۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کسی شخص کو فائرنگ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں۔موقع پر موجود نا بالغ عینی شاہدین کا کہنا ہیکہ فائرنگ میں دو افراد زخمی ہوئے، جب کہ سیکڑوں افراد وہاں جشن منا رہے تھے۔اس سے قبل ہفتے کو ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے علاقے لِٹل ریور میں ایک کشتی پر یومِ یادگار کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں پولیس کے مطابق کم از کم 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔