فلسطین:وزیراعظم نے کابینہ تشکیل دے دی

   

یروشلم: فلسطینی انتظامیہ کے نئے وزیراعظم محمد مصطفیٰ نے کل اپنی کابینہ تشکیل دی ہے ۔ وزارت خارجہ کا قلم دان بھی وزیر اعظم نے اپنے نام کر لیا ہے جبکہ فلسطینی انتظامیہ کے ساتھ پہلے سے منسوب بعض افراد کو بھی کابینہ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔اس موقع پر وزیر اعظم محمد مصطفیٰ نے کہا ان کی ترجیحات غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کا غزہ سے انخلا ہو گا۔واضح رہے کہ محمد مصطفیٰ 2005 سے مسلسل سیاست میں ہیں جو کہ 87 سالہ صدر محمود عباس کے لیے قابل اعتبار شخصیت بھی ہیں۔یاد رہے کہ محمود عباس نے اوائل ماہ میں اُنہیں وزیر اعظم نامزد کیا تھا۔ وزیر خزانہ عمر البطار ہونگے ۔