فلسطینیوں پر تشدد عالم انسانیت پر کاری ضرب: ایوب سرجن

   

پرتاپ گڑھ: پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ اسرائیل کے ذریعہ فلسطین کیبے گناہ شہریوں ،خواتین بچوں کا قتل عالم انسانیت پر کاری ضرب ہے ،جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔سرائیل ایک ظالم و غاصب ملک ہے جو فلسطین کی سر زمین پر غیر قانونی قبضہ کر کے وہاں کی عوام کو بے دخل کرنے کا کام کر رہا ۔اس کے ظلم پر پوری دنیا کی خاموشی نے اس کے مظالم میں اضافہ کر دیا ہے ۔یہاں تک کہ ہاسپٹل پر حملہ کر کے مریضوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو سنگین جنگی جرائم ہے جس پر وقت رہتے قدغن نہ لگایا گیا تو فلسطین میں مزید خون خرابہ ہو سکتا ہے ۔انہوں نے فلسطین پر اسرائیل کے حملے کے رد عمل میںان تاثرات کا اظہار کیا ۔ڈاکٹر ایوب سرجن نے معصوم انسانی جانوں بالخصوص بچوں و خواتین کی ہلاکتوں پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ممالک جنگ روکنے کی منظم کوشش کے برعکس مذمت تک سمٹ کر رہ گئے ہیں۔اس سے ظالم اسرائیل کے حوصلے بلند ہیں اور وہ مسلسل مظلوم فلسطینیوں پر ہوائی حملے کر کے انہیں ہلاک کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آبادیوں کو غذا،پانی ادویات و بجلی سے محروم رکھتے ہوئے شہری علاقوں پر مسلسل بمباری پوری عالم انسانیت کے لئے بڑی شرم کی بات ہے ۔عالمی برادری فورا حرکت میں آئے اور اس خون ریزی کے سلسلے کو روکے ۔تمام ممالک کے سربراہ جس میں عرب ممالک بھی شامل ہیں اسرائیل کی اس کھلی جارحیت و قتل عام کی صرف مذمت کر رہے ہیںاور بین الاقوامی دباو نہیں ڈال پا رہے ہیں ۔دنیا کے تقریبا تمام ممالک اس گھناونی حرکت کی مذمت کر رہے ہیں ،مگر ظالم اسرائیل پر اس کا کوئی اثر نہیں ہے ۔ اسرائیل فلسطین شہریوں کی نسل کشی کر انہیں دنیا کے جغرافیہ سے مٹاکر اس کی باقی بچی زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔