فلسطینیوں کا تحفظ اور قبضہ کا خاتمہ خطہ کے امن کی بنیاد : فرحان

   

نیویارک ۔ 23 ستمبر (ایجنسیز) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے زور دیا ہے کہ فلسطینیوں کا تحفظ، ان کی آزاد ریاست کا قیام اور قبضے کا خاتمہ خطے کے امن کو مضبوط بنانے والے بنیادی ستونوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلیوں کا امن فلسطینیوں کے امن، ان کی عزت و وقار کے تحفظ اور ان کے حقوق کی ضمانت سے جڑا ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب امریکہ اور فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مل کر فلسطینی اتھارٹی کے مالی استحکام کیلئے کام کر رہا ہے۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی ہفتے کے افتتاحی اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت کی۔اسی سلسلے میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے زور دیا کہ ’’غزہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے‘‘۔ انہوں نے فرانس، برطانیہ اور کینیڈا کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اقدامات کو بھی سراہا۔