انقرہ : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ کرنے اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے منصوبے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے، ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتولموش نے کہا ہے کہ فلسطینی زمین کسی کے باپ کی کھیتی نہیں ہے، یہ کسی کی کمپنیوں کو دینے کے لیے کوپن زمین نہیں ہے۔نعمان قرتولموس نیجاپان کے دورے کے دوران یہ بیانات دیے۔اسرائیلی نسل کشی کے تحت غزہ میں پیش آنے والے انسانی المیے کا ذکر کرتے ہوئے، قرتولموش نے کہا، “ہمارے فلسطینی بھائی جسن لمحات سے گزر رہے ہیں، وہ عربوں اور مسلمانوں کے مسئلے سے کہیں آگے نکل گیا ہے، اور انسانیت کا مشترکہ مسئلہ بن چکا ہے۔”انہوں نے کہا کہ ترکیہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہر پلیٹ فارم پر کھڑا رہے گا، انہوں نے مزید کہا، “اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ ہم کہاں یا کس اجلاس میں شریک ہوں، چاہے ہم جس دو طرفہ یا کثیر جہتی تعلقات میں ہوں، ہم غزہ میں ہونے والے ان عظیم قتل عام کی کسی نہ کسی طرح مخالفت کرتے رہتے ہیں۔”امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ کرنے اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے منصوبے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے، قرتولموش نے کہاکہ “فلسطینی زمینیں کسی کے باپ کی کھیتی نہیں ہیں، یہ کسی کی کمپنیوں کو دینے کے لیے کوپن زمینیں نہیں ہیں۔