فلسطینی صفوں میں اتحاد الجزائرکی اہم خدمت ہے:ھنیہ

   

غزہ : اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے آخری مرحلے کے دوران الجزائر کی سفارت کاری کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہیکہ الجزائر نے گذشتہ مہینوں کے دوران باضابطہ طور پر تین انتہائی اہم سٹیشنوں پرخدمات انجام دی ہیں جو خطے کی سطح پر اپنی مرکزیت اور قومی کردار کو بحال کر رہے ہیں۔تحریک کے سربراہ نے وضاحت کی الجزائر کی نیشنل بلڈنگ موومنٹ کی طرف سے منعقدہ سالانہ فکری کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”پہلا پڑاؤ فلسطینیوں کے لیے صدر عبدالمجید تبون کی طرف سے پیش کردہ اقدام ہے۔ یہ اقدام فلسطینی دھڑوں کے درمیان اتحاد سے متعلق ہے جو الجزائر کی فلسطینیوں کے لیے گراں قدرخدمت ہے۔ الجزائری قیادت اور حکومت فلسطینی قوتوں کو متحد کرنے کے لیے سفارت کاری کے میدان میں کامیارب رہی ہیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ الجزائر اس اہم پڑاؤ میں کامیاب ہوا ہے۔ اس لئے کہ یہ فلسطین سے جڑا ہوا ہے اور اس کے ساتھ کھڑا ہے۔