فلسطینی عالم دین پر صہیونی وحشیوں کا تشدد

   

مقام لد: قابض اسرائیلی پولیس کے نام نہادقطری اینٹی کرپشن اینڈ آرگنائزڈ کرائم یونٹ ۔ لاھف 433 نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے اندر لْد شہر میں واقع جامع مسجد کے امام 63 سالہ الشیخ یوسف الباز کو گرفتار کرکے ان سے پوچھ تاچھ شروع کی ہے۔ان پر جمعہ کے خطبوں میں عوام کو اسرائیل کیخلاف اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ بزرگ فلسطینی عالم دین کو دوران حراست ایک بدنام زمانہ عقوبت خانے میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔یہ تفتیش 19 جولائی 2021 کو عید الاضحی کے خطبہ کے دوران تشدد اور دہشت گردی پر اکسانے کے الزام میں شروع کی گئی ہے۔الباز کالعدم اسلامی تحریک کے ایک اہم رہنما ہیں، جس کی سربراہی شیخ رائد صلاح کر رہے ہیں۔الشیخ الباز لد میں فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کرنے اور ان کی وکالت کرنے کیلئے پہلے بھی آواز بلند کرچکے ہیں۔ الباز نے ایک پریس بیان میں بتایا کہ تین تفتیش کاروں نے تقریباً چار گھنٹے تک ان سے پوچھ تاچھ کی۔