فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد کی ناکامی باعث افسوس : سعودی عرب

   

ریاض: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی مکمل رکنیت کو تسلیم کرنے کی قرارداد کی ناکامی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی مکمل رکنیت کو قبول کرنے میں رکاوٹیں اسرائیلی قابض ریاست کی مداخلت اور اس کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کو بغیر کسی روک ٹوک کے جاری رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ اس طرح کی قراردادوں کی ناکامی سے امن کے حصول میں مزید مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے غزہ کی پٹی میں شہریوں پر اسرائیلی قابض ملک کے حملوں کو روکنے، فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت اور 1967 کی سرحدوں پر اپنی فلسطینی ریاست کے قیام کی ذمہ داری قبول کرے۔ عرب امن فارمولے کوآگے بڑھائے اور مشرقی بیت المقدس پر مشتمل فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے کردار ادا کرے۔جمعرات کی رات امریکہ نے الجزائر کی طرف سے فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دینے کے لیے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے کے خلاف اپنے ویٹو پاور کا استعمال کیا۔خیال رہے کہ کل شام سلامتی کونسل کے اجلاس میں فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کے حق میں ووٹ دینیکے لیے الجزائر کی طرف سے ایک مسودہ قرارداد پیش کیا گیا۔ سلامتی کونسل کے 12 ارکان نے اس کی حمایت کی مگر امریکہ نے اس قرارداد کو ویٹو کر دیا۔
دبئی ایئرپورٹ دوبارہ فعال، سڑکوں پر ٹریفک پابندی
دبئی: دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ڈی ایکس بی) نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے متحدہ عرب امارات میں ریکارڈ بارش اور سیلاب کی وجہ سے آنے والی بڑی رکاوٹ کے بعد ٹرمینل 1 اور ٹرمینل 3 پر کچھ آپریشنز دوبارہ شروع کر دیئے ہیں لیکن امارات کے بیشتر حصوں میں بڑے پیمانے پر سڑکوں کی بندش تاحال برقرار ہے۔ایک بیان میں دبئی ایئرپورٹس کے ترجمان نے کہا کہ ڈی ایکس بی نے ٹرمینل 1 پر بین الاقوامی ایئر لائنز کی اندرونِ ملک آنے والی پروازیں بحال کر دی تھیں البتہ “بے مثال اور بدلتے ہوئے موسم” کی وجہ سے یہ پروازیں تاخیر کا شکار اور منتشر رہیں گی۔
بیان میں کہا گیا، “ڈی ایکس بی ٹرمینل 1 سے روانہ ہونے والے مسافروں کو صرف اس صورت میں ٹرمینل پر آنا چاہئے جب انہیں پرواز روانگی کے بارے میں ان کی ایئر لائن سے تصدیق موصول ہوئی ہو۔ برائے کرم اپنی پرواز کی صورتِ حال کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے لیے اپنی ایئر لائن سے رابطہ کریں۔”بعد میں ایک بیان میں دبئی ایئرپورٹس کے ترجمان نے یہ بھی کہا، دبئی انٹرنیشنل (ڈی ایکس بی) میں اب ایمریٹس اور فلائی دبئی کی پروازوں کے لیے چیک ان دوبارہ کھول دیا گیا ہے جن کا آپریشن ٹرمینل 3 سے ہو لیکن تاخیر سے خبردار کیا جاتا ہے۔فی الحال ٹرمینل 3 کے چیک ان ایریا میں مہمانوں کی بڑی تعداد ہے۔ مسافروں کو صرف اس صورت میں ٹرمینل 3 پر آنا چاہیے جب ان کے پاس پرواز روانگی کے بارے میں ان کی ایئر لائن سے تصدیق کی گئی ہو۔ مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ پرواز کی صورتِ حال کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے لیے اپنی ایئر لائن سے رابطہ کریں۔ ہم مہمانوں کو جلد از جلد فارغ کرنے اور ہر ایک کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔”