فلسطین کے حق میں مظاہرہ، 500 سے زائد افراد گرفتار

   

لندن : 12 اپریل ( ایجنسیز )برطانیہ میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنا جرم بن گیا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔برطانوی پولیس کے مطابق فلسطین ایکشن کی حمایت میں لندن میں ہونے والے مظاہرے میں کم از کم 523 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔میٹروپولیٹن پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ کْل 523 افراد کو ایک کالعدم تنظیم کی حمایت ظاہر کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے مزید کہا کہ حراست میں لیے گئے افراد کی عمریں 18 سے 87 کے درمیان ہیں۔پولیس نے یہ بھی کہا کہ یہ گرفتاریاں ڈیفنڈ آور جیوریز کی طرف سے منعقدہ احتجاج کے سلسلے میں کی گئی ہیں۔(S/W)
روس اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل کے انتخابی عمل میں مکمل طور پر فعال رہے گا
ماسکو، 12 اپریل (اسپوتنک/یو این آئی) روس اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے امیدواروں کی نامزدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لینے کا خواہاں ہے ۔ یہ بات روسی وزارتِ خارجہ کے بین الاقوامی تنظیموں کے شعبے کے ڈائریکٹر، کیریل لوگوینوف نے اسپوتنک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ “روسی فریق آئندہ سکریٹری جنرل کے انتخاب کے عمل کا مکمل جائزہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ ہم نامزدگی کے مرحلے پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سیاست کے تناظر میں اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل کا عہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ روسی سفارت کار نے کہاکہ اگرچہ باضابطہ طور پر یہ عہدہ محض انتظامی نوعیت کا سمجھا جاتا ہے ، لیکن ہم مسلسل اس بات پر زور دیتے ہیں کہ حقیقت میں اس منصب پر فائز شخص کے پاس تنظیم کے ایجنڈے پر شامل معاملات، خصوصاً سیاسی امور پر اثرانداز ہونے کے کئی ذرائع موجود ہوتے ہیں۔(S/W)