!فلمی انداز میں دلہن نے دولھے کو ٹھگ لیا

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : نئی نویلی دلہن نے فلمی انداز میں دولھے کو ٹھگ لیا ۔ یہ واقعہ تاخیر سے منظر عام پر آیا ۔ تفصیلات کے بموجب ضلع رنگاریڈی کے یچارم منڈل کے رہنے والے 40 سالہ شخص کی شادی کسی نہ کسی وجہ سے طئے نہیں ہورہی تھی ۔ جس نے اپنی داستان اپنے دوست کو سنائی ۔ اس نے ایک درمیانی فرد سے شادی کے رشتے کے لیے ربط پیدا کیا ۔ اس نے ایک لاکھ روپئے دینے پر وجئے واڑہ کی ایک یتیم لڑکی سے رشتہ کرانے کا پیشکش کیا جس کو قبول کرتے ہوئے ایک لاکھ روپئے دیا گیا ۔ وجئے واڑہ کے ایک لاج میں شادی بھی رچائی گئی ۔ اس کے بعد وہ نئی دلہن کے ساتھ پہونچکر یادگیری گٹہ مندر میں پوجا کی اور حیدرآباد کے ایک شاپنگ مال میں تین تولہ سونے کی چین اور 40 ہزار روپئے کے کپڑے خریدے پھر دولہے نے اپنی دلہن کے ساتھ آبائی مقام کو پہونچا کپڑے الماری میں جمانے کے دوران دلہن نے دو لاکھ روپئے نقد اور نئے کپڑے بیاگ میں جما لیے ۔ دلہن کے ساتھ پہونچنے والی لڑکی نے شہر میں اپنے ایک رشتہ دار سے ملنے کے بہانے کار کرائے پر لی ۔ دلہن نے شوہر کو سر درد کی شکایت کرتے ہوئے میڈیسن لینے میڈیکل شاپ روانہ کیا اور خود دوسری لڑکی کے ساتھ نقد رقم سونا اور نئے کپڑوں کے ساتھ کار میں بیٹھ کر فرار ہوگئی ۔۔ ن