فلم اداکار اجئے دیوگن کے بھائی انیل دیوگن کا دیہانت

   

نئی دہلی ؍ ممبئی : فلم اداکار اجئے دیوگن کے بھائی انیل دیوگن جو خود بھی ایک فلم ساز تھے، کا پیر کو دیہانت ہوگیا۔ اجئے دیوگن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ انیل دیوگن نے اپنے بھائی کو 2002ء میں فلم ’’راجو چاچا‘‘ اور 2005ء میں فلم ’’بلیک میل‘‘ میں ڈائریکٹ کیا تھا۔ اجئے دیوگن نے بتایا کہ کورونا وائرس رہنمایانہ خطوط کے مطابق ان کے آنجہانی بھائی کیلئے دعائیہ اجتماع کا اہتمام نہیں کیا جائے گا۔ تمام خیر خواہوں سے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔ اجئے دیوگن کی فلمیں جان، اتہاس، پیار تو ہونا ہی تھا اور سن آف سردار میں انیل دیوگن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا تھا۔ اس موقع پر اجئے دیوگن کی بیوی اور اداکارہ کاجول نے بھی انیل دیوگن کے دیہات پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں انیل کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی۔